

Dua Jannat Ki Kunji
اللہ کی بندگی کی روح اور حقیقت یہ ہے کہ فقر، حاجت روی اور محتاجی کا یہ تعلق صرف ایک ذات سے، یعنی اللہ سے ہو۔انسان صرف اُسی کی بندگی کرے نہ کہ کسی اور کی ۔ زمین کہ زلزلے سے گھبرا کر وہ زمین کی بندگی نہ کرے، نہ سورج، چاند، ستاروں کی پر ستش کرے، نہ ہواؤں اور بارش کی اور نہ اپنی یا اپنے جیسے کسی انسان کی پوجاکرے، بلکہ وہ یہ سمجھے کہ جو کچھ بھی مل سکتاہے صرف اللہ ہی سے مل سکتا ہے اور سارے اختیارات صرف اُسی کے پاس ہیں۔ ہر چیز اس کے خزانے میں موجود ہے۔ اس کے علاوہ کسی کے پاس ذرہ برابر بھی اختیار نہیں ہے، نہ کچھ دینے کے لیے اور نہ کچھ چھیننے کے لیے ۔زندگی و موت، نفع ونقصان اور خیر وشر، سب اس کے اختیار اور قبضہ قدرت میں ہے۔جس نے اس بات کو سمجھ لیا اور اس پر یقین کرلیا، اورپھر اس پر اپنی زندگی کی تعمیر کی، صرف اُسی کی بندگی مکمل ہوگی۔
Data sheet
Specific References
No products at this time.