

Zikr Ilahi
محبت کی راہ میں کسی کو دھکا نہیں دینا پڑتا ہے کہ جاؤ اس کے کوچے میں جاؤ، جو محبوب ہے اس کی گلی میں جاؤ، اس کے دروازے پر جاؤ، اس کو یاد کرو، اس کا نام لکھو۔ یہ سب سبق کسی کو پڑھنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ محبت خود ہی استادوں میں سب سے بڑی استاد ہے، سکھانے والوں میں سب سے بڑی سکھانے والی اور قوتوں میں سب سے بڑی قوت ہے۔ یہ انسانوں کے دل فتح کر لیتی ہے، جمادات اور نباتات کے دل فتح کر لیتی ہے۔ کسی پودے کو آپ پیاردے کر دیکھئے، پانی دیجئے، خبر گیری کیجئے وہ لہلہا اٹھتا ہے، رنگ برنگ کے پھول آپ کی گود میں ڈال دیتا ہے۔ جس کو بھی آپ محبت دیں گے وہ مفتوح ہو جائے گا۔ اس کا دل بھی فتح ہو جائے گا اور وہ آپ کا غلام بھی بن جائے گا۔
Data sheet
Specific References
No products at this time.