

Shayad K Terey Dil Mein Utar Jayey Meree Baat
یہ بات ہمارے لئے باعثِ صد مسرت ہے کہ امتِ مسلمہ ایک طویل گہری نیند کے بعد دوبارہ اسلامی اقدار سے فیض یاب ہونے کے لئے بے تاب ہے ۔ اس تشنگی کو پورا کرنے کے لئے یہ کتاب بے حد مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔ کیونکہ اس کے مضامین قرآنی تعلیمات ، احادیث نبویہ اور بعض فقہی مسائل سے مزین ہیں ۔ جوکہ روز مرہ کے پیچیدہ امور کو نہایت عام فہم اور سادہ زبان میں پیش کرتے ہیں ۔
ہدایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے سب سے بڑی نعمت ہے اور ہر ہدایت یافتہ بھائی اور بہن کا فرض ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کو حتی المقدور خود بھی سمجھے اور دوسروں تک بھی اس طرح پہنچائے کہ پڑھنے والا اس سے نہ صرف مستفید ہو سکے بلکہ اس پر عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا ہو ۔ اس کتاب کا مطالعہ اس مقصد کو بہت حد تک پورا کر دےگا ۔
اس دلچسب اور مفید کتاب میں روز مرہ کی زندگی سے متعلق مضامین کے علاوہ پوری قوم کی فلاح وبہبود کے لئے نادر اور قیمتی مواد موجود ہے ۔
Data sheet
Specific References
No products at this time.