

Humne Islam Kaise Qubool Kiya
اس کتاب میں جن نئے مسلمانوں کا ذکر ہے ان میں سے اکثر امریکہ کی مسلم سوسائٹی کے عام رکن ہیں، یہ مسلمان نہ صرف اپنی زندگیوں میں ایک عظیم تغیر لے آئے، بلکہ ان کے ارد گرد دوسرے افراد بھی ان سے بہت مستفید ہوئے، یہ مقامی ہیرو ہیں، ان کو جاننا پہچاننا اور ان کی عزت افزائی ہمارا فرض ہے، ان کے اعلیٰ کردار کے باعث ہی امریکی سوسائٹی بتدریج بدل رہی ہے اس کتا بچہ کے لکھنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ روائتی مسلمانوں کو جھنجوڑے تا کہ وہ بھی نئے مسلمانوں جیسے جوش وخروش اور ولولے سے اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہو جائیں۔اس کتاب میں چند ایسے ہی احباب کی مثالیں دی گئی ہیں جو کہ بہت ایمان افروز ہیں، اور یہ بھی واضح کرتی ہیں کہ منزلِ مقصود تک پہنچنے کیلئے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، نفسیاتی دباؤ، شیطانی وسوسے، معاشرتی اور تہذیبی بندھن، دوستوں اور رشتہ داروں کی پیشانیوں کے بل جان لیوا بن جاتے ہیں، لیکن سچائی کی مٹھاس آخر دل موہ لیتی ہے، اور ان سب مشکلات کو ایک ہی ٹھوکر سے شکستِ فاش دے دیتی ہے، انسان کو ایک دلی سکون اور طمانیت مل جاتی ہے، جو کہ اسکے چہرے، چال ڈھال اور لین دین سے نمایاں ہوتی ہے۔
Data sheet
Specific References
No products at this time.